:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

اقوام متحدہ: بیت المقدس کی اسلامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور

Wednesday 26 October 2016
اقوام متحدہ: بیت المقدس کی اسلامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور

الوقت - اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے تمام مقدس مقامات کی اسلامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے امریکی شہر نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس اور وہاں کے مقدس مقامات کے بارے میں بان کی مون کا موقف واضح ہے۔

ان کے مطابق وہ تمام مقدس مقامات کو ان کے تاریخی اسٹیٹس کے مطابق محفوظ بنانے کے خواہشمند ہیں۔ اسی موقف کا اظہار ہم نے اس سے قبل بھی بارہا کیا ہے اور فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی مقامات کی تاریخی حیثیت اور ان کے تقدس کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بیان صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد جاری کیا گیا جس میں انہوں نے قدیمی بیت المقدس میں یہودی آثار قدیمہ کی تلاشی کے لئے کھدائی کا اعلان کیا تھا۔

القدس پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے مجوزہ کھدائی سے متعلق صحافیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب بھی دیا۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ نہیں چاہتا کہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی تاریخی اور مذہبی حیثیت کو نقصان پہنچے۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ بیت المقدس میں واقع تمام مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہم بیت المقدس میں یہودی آثار قدیمہ کی تلاش کریں گے۔ اس سلسلے میں شہر کی کھدائی کی جائے گی۔ انہوں نے پوری یہودی قوم کو اس خطرناک منصوبے میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی تھی۔

ٹیگ :

اقوام متحدہ بیت المقدس آثار قدیمہ ہلاک

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے