:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

عراقی پارلیمنٹ میں شراب پر مکمل پابندی کا قانون منظور

Monday 24 October 2016
عراقی پارلیمنٹ میں شراب پر مکمل پابندی کا قانون منظور

عراق پارلیمنٹ نے عراق میں شراب پر مکمل پابندی کا بل واضح اکثریت سے منظور کیا ہے جس کے تحت پابندی کے اطلاق کے بعد شراب کی تیاری یا اس کی در آمد کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائیگااور انہیں سزائیں دی جائیں گی۔

دریں اثناء اس قانون پر مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہےجبکہ عیسائیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیچر کی شب عراقی پارلیمنٹ نے واضح اکثریت سے ملک میں شراب کی تیاری، فروخت اور درآمد پر مکمل پابندی کو منظوری دے دی ہے۔

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ملین سے لیکر 25 ملین دینار تک کا جرمانہ کیا جاسکے گا۔ پابندی کے حامیوں کے مطابق یہ پارلیمانی فیصلہ ریاستی آئین سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے کیونکہ عراقی آئین کے تحت کوئی بھی ایسا قانون نہیں بنایا جاسکتا جو اسلامی احکامات سے متصادم ہو۔ عراقی پارلیمنٹ میں اچانک ہونے والی رائے شماری کے دوران اراکین کی اکثریت نے ملک میں شراب کی تیاری، فروخت اور در آمد پر مکمل پابندی کو منظوری دے دی ہے۔

عراق میں شراب کی تیاری سے لیکر اس کی فروخت اور در آمد تک پر مکمل پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ قانون ساز ادارہ کا یہ فیصلہ ملکی آئین کے مطابق ہے۔ اس سے عراقی عوام کے جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے۔

رائے شماری کے بعد بغداد میں پارلیمنٹ کے ایک اہلکار اور ایک منتخب رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس پابندی کو عین آخری وقت پر ملکی بلدیاتی علاقوں اور اداروں سے متعلق اس مسودہ قانون میں شامل کیا گیا ، جو  سنیچر کی رات منظور کیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق عراق میں شراب پر ممکنہ پابندی کے مخالفین کو یہ امید نہیں تھی کہ بلدیاتی اداروں سے متعلق قانون سازی سے کچھ ہی دیر پہلے اس پابندی سے متعلق شقوں کو بھی مجوزہ قانونی مسودے میں شامل کرلیا جائیگا۔

اسی لئے اس مسودے کی منظوری سے قبل اس شق پر کھل کر کوئی بحث بھی نہیں ہو سکی۔

ٹیگ :

عراق پارلیمنٹ شراب نوشی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے