الوقت - ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے پر ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے سیالکوٹ کی ورکنگ باڈري پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی سمیت دو پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے۔
پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، گزشتہ رات ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں دو پاکستانی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس فوج نے بھرپور جواب دیا۔
دوسری طرف ہندوستانی فوج نے بھی دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔
ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جموں کشمیر کے كناچک سیکٹر میں پیر کو ہوئی فائرنگ میں آٹھ سال کے ایک بچے کی موت ہو گئی اور چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر آئے دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔