الوقت - افریقی ملک کیمرون میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئی جس میں 70 افراد ہلاک اور 575 سے زائد زخمی ہوگئے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا کہ مذکورہ ٹرین یاؤندے سے دوالا جا رہی تھی کہ ایسکا کے قریب اس کی کئی بوگیاں پلٹ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے اضافہ بوگیاں ٹرین میں لگائی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرین میں 1300 افراد سوار تھے۔ کیمرون کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 300 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
صدر پائول بیا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔