الوقت - دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے کچھ دہشت گرد مشرقی حلب سے نکل کر شام کے شمال مغربی شہر ادلب روانہ ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اتوار کو نصرہ فرنٹ کے ایک ہزار دہشت گرد شامی فوج کی ہماہنگی سے حلب سے ادلب کی طرف روانہ ہو گئے۔
نصرہ فرنٹ کے دہشت گرد اپنے خاندان کے ساتھ حلب سے نکلے ہیں اور ان کے نکلنے کی ایک شرط یہ تھی کہ میڈیا میں اس خبر کو کوریج نہ دیا جائے۔
اس سے پہلے شام کی مشترکہ فوج نے ایک بیان جاری کرکے نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں سے کہا تھا کہ وہ پر امن طریقے سے مشرقی حلب سے نکل جائیں۔
امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی ناکامی کے بعد شام کی فوج نے مشرقی حلب کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے پروگرام بنایا ہے۔
مشرقی حلب میں داخل ہونے کا دروازہ شیخ سعید علاقہ ہے اور فوج نے اس علاقے پر کنٹرول کر لیا اور وہ مشرقی حلب میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔