الوقت - امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لوزان اجلاس میں شریک رہنماؤں کے درمیان بعض مسائل بالخصوص شام میں جھڑپوں کے خاتمے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، جان کیری نے فارین آبزرور سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ لوزان اجلاس میں بہت واضح ماحول کا مشاہدہ کیا گیا اور اس اجلاس میں مشکل اور پیچیدہ ماحول بھی نظر آیا ۔
امریکا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لوزان اجلاس، نظریات اور منصوبوں کو پیش کرنے والا اجلاس تھا جو شرکت کرنے والے فریقوں کے درمیان کشیدگی کے باوجود دشمنی پر اختتام پذیر نہیں ہوا اور اجلاس میں شریک تمام فریقوں نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ جان کیری کے مطابق، پیر کو لوزان اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے درمیان رابطہ قائم ہوگا اور تمام فریق شام کے بارے میں اگلے اقدامات پر گفتگو کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اجلاس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ لوزان اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے علاوہ روس، امریکا، ترکی، سعودی عرب، قطر، عراق اور مصر کے وزرائے خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے شرکت کی۔