الوقت - دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی عراق کے کچھ باشندوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، دریائے دجلہ میں عرق کرکے ہلاک کر دیا۔
عراق کی سومريہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے جرائم کو جاری رکھتے ہوئے سنیچر کو شرقاط علاقے کے باشندوں پر مبنی دس لوگوں کے ایک گروہ کو جو فوج کے زیر کنٹرول علاقے کی جانب فرار کرنا چاہتے تھے، فائرنگ کر کے ان کی کشتی کو پانی میں غرق کر دیا۔
ہلاک شدگان افراد میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ دوسری جانب رطبہ علاقے میں فوج اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں 16 فوجی جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ فوج نے داعش کے جنگل سے ایک بڑے حصے کو آزاد کرا لیا ہے اور فوج اب موصل میں داعش کے سب سے بڑے گڑھ میں وسیع آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں فوج کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد داعش کے دہشت گرد بوکھلاہٹ میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔