الوقت - بریکس کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس ہفتے کے روز سے ہندوستان کے شہر گوا میں شروع ہو رہا ہے۔
بریکس گروپ جس میں برازیل، روس، چین، ہندوستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، 2009 میں تشکیل پایا۔ اس گروپ کی تشکیل کا مقصد، بین الاقوامی اقتصاد میں توازن پیدا کرنا اور مغربی ممالک کے اقتصادی اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
در ایں اثنا ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بریکس سربراہی کانفرنس میں جہاں پیچیدہ مسائل کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی وہیں باہمی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش بھی کی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ بریکس سربراہی کانفرنس سے بڑی امیدیں ہیں۔
بریکس سربراہی کانفرنس ہفتہ سے شروع ہوگی جو اتوار تک جاری رہے گی۔ بریکس کانفرنس کے موقع پر موجود رہنما دوطرفہ ملاقاتوں میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔