الوقت - روس نے کہا ہے کہ ایس ۔300 میزائل سسٹم مکمل طور ایران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی خبر رساں ایجنسی ريانویستي نے لکھا ہے کہ ہتھیاروں کی برآمد کرنے والے روس کے ادارے نے کہا ہے کہ ایران کو ایس۔300 میزائل سسٹم دینے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
ایران کو ایس ۔300 میزائل سسٹم دینے پر روس کی مواقفت کی وجہ سے صیہونی حکومت بہت زیادہ فکر مند ہے ۔
ماسکو نے 2010 میں مغرب کے دباؤ میں ایران کو ایس ۔ 300 میزائل سسٹم دینے کے معاہدے کو منسوخ کر دیا تھا۔
یہ ایسی صورت میں ہے کہ روس کے صدر ولاديمير پوتين نے اپریل 2016 کو ایک حکم جاری کرکے ایران کو ایس ۔300 میزائل سسٹم دینے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا تھا۔