الوقت - صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں واقع سلوان نامی علاقے پر حملہ کر دیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فليسطيني نوجوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گیا۔ اس جھڑپ میں پانچ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے سلوان کو گھیر کر اس نوجوان تک مدد نہیں پہنچنے دی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ شہید ہو گیا۔
ادھر صیہونی فوجیوں نے شمالی بیت اللحم میں واقع عائدہ پناہ گزین کیمپ سے چھ فلسطینی بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح نابلس میں فليسطيني اسیر امجد اليوی کے گھر کو منہدم کر دیا جس پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس جھڑپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا ہے۔