الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے صوبہ رقہ میں اپنے ایک کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے صوبہ رقہ میں اپنے ایک کمانڈر ابو محمد الفرقان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
گزشتہ ماہ پینٹاگون نے دعوی کیا تھا کہ ابو محمد الفرقان کے نام سے مشہور وائل عادل حسن سلمان الفياص رقہ میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔
پیر کو داعش نے ایک بیان جاری کرکے ابو محمد کی ہلاک کی تصدیق کی ہے تاہم تکفیری دہشت گرد گروہ نے اپنے اس کمانڈر کے مارے جانے کی جگہ اور وقت کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔
امریکی وزارت جنگ کے ترجمان پیٹر کک نے کہا ہے کہ ابومحمد افراد کو قتل اور موت کے گھاٹ اتارے جانے کے واقعات کی تشہیراتی ویڈیوز کی تیاری کے کام کی نگرانی کرتا تھا۔
اللفیاض داعش کے سرغنہ ابو محمد العدنانی کے قریبی ساتھیوں میں تھا جو 30 اگست کو ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔