الوقت- لاطینی امریکی ملک ہیٹی میں میتھیو طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اب ہلاک شدگان کی لاشوں کو دفن کرنا شروع کر دیا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ طوفان کے بعد اب کالرہ پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
کیریبین سمندر میں اٹھا یہ طوفان ایک دہائی کا سب سے زیادہ طاقتور طوفان تھا۔ طوفان ہیٹی کے ساحلی سمندر سے منگل کو ٹکرایا تھا۔ اس کے تحت 233 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلی اور شدید بارش ہوئی۔
حکومت نے سرکاری طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 233 بتائی ہے لیکن حکام جیسے دیہات میں پہنچ رہے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد زیادہ ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔
حکام نے اب لاشوں کو دفن کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ کالرا سے مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔