:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

سعودی عرب سے انتقام لینے کے لئے محاذوں کا رخ کریں : عبد الملک الحوثی

Monday 10 October 2016
سعودی عرب سے انتقام لینے کے لئے محاذوں کا رخ کریں : عبد الملک الحوثی

الوقت - یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد ملک الحوثی نے اتوار کی رات اپنے خطاب میں صنعا میں مجلس عزاء پر سعودی عرب کی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس جرم کا نفرت آمیز پہلو اتنا خوفناک ہے کہ سعودی عرب کا اتحادی امریکا بھی اس سے پریشان ہو گیا۔

سید عبد ملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب ، یمن کے خلاف فوجی جارحیت شروع کرنے کے وقت سے ہی امریکا کی نگرانی میں انتہائی نفرت آمیز و خوفناک جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور حکومت ریاض، امریکا کے گرین سگنل سے یمن میں قتل عام کر رہی ہے اور سعودی حکومت کے مظالم اور درندگی نے اسے اخلاقی طور پر اتنا ديواليہ کر دیا ہے کہ یہ قتل عام کر کے اسے کسی طرح کی شرمندگی کا احساس نہیں ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جن طیاروں سے قتل عام کیا گیا، وہ امریکی تھے جو بم گرائے گئے وہ بھی امریکی ساخت کے کے تھے اور انٹليجنس معلومات بھی امریکا کی جانب سے فراہم کرائی گئی تھیں لہذا امریکا اس جارحیت میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور واشنگٹن ہی اس جارحیت کا منصوبہ ساز رہا ہے، اگر امریکا کا کردار نہ ہوتا تو سعودی عرب میں یمنی قوم کے خلاف اس جرم کے ارتکاب کی جرات نہیں ہوتی۔

سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ یمن کے خلاف حملے کی پالیسی اختیار کرنے کے باوجود امریکا خود کو غیر جانب دار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعا میں ہونے والے مجرمانہ اقدامات ، سعودی عرب جیسے درندے سے کوئی بعید نہیں ہے کیونکہ اسے خواتین، بوڑھے مرد اور بچوں کے اجتماعی قتل عام اور شادی کی تقریبات، گھروں، بازاروں اور مساجد پر بمباری کرنے کی عادت ہو گئی ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جو لوگ اس قتل عام میں شہید ہوئے ہیں وہ تحریک انصار اللہ کے رکن نہیں تھے، دشمنوں کے زر خرید افراد بڑے گھٹیا طریقے سے خوشیاں منا رہے ہیں۔ اگر ان لوگوں میں ذرہ برابر  بھی قومیت، انسانیت اور شرافت بچی ہوتی تو انہوں نے قابل فخر موقف اختیار کیا ہوتا۔

سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ یمن پر حملہ شروع کرنے کے فورا بعد سے  ہی سعودی عرب جرائم کو مناسب اقدامات قرار دیتے ہیں جرائم کر رہا ہے لہذا جو سعودی حکومت کو پہچاننا چاہتا ہے وہ اسے اس کی کرتوتوں سے پہچانے باتوں سے نہیں۔

سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ اس حملے سے یمنی عوام کے لئے یہ پیغام ہے کہ اس کی جان، مال اور عزت سعودی عرب کے نشانے پر ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے مطالبہ کیا کہ صنعا کے قتل عام کے ذمہ داروں سے انتقام لینے کے لئے محاذوں کی جانب بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے اور کسی کے لئے بھی لاتعلق رہنا مناسب نہیں ہے۔
سید عبد ملک الحوثی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں مناسب طریقے سے حرکت میں آنے کی ضرورت ہے جو بھی جنگ کر سکتا ہے اس کے لئے گھر میں بیٹھنا جائز نہیں ہے اور میڈیا اہلکاروں کی ذمہ داری ہے کہ دشمن کے حملے کے مقابلے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں۔

ٹیگ :

سعودی عرب یمن تحریک انصار اللہ عبد الملک الحوثی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے