ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ لگی اپنی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے نے پاکستان کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحدوں کو 2018 تک مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کے لئے کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جیسلمیر میں اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے تمام موثر طریقے اختیار کئے جائیں گے جن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے کشمیر کے اپنے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بارڈر سکیورٹی گرڈ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا خیال ہے، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لینے کے بعد گائیڈ لائنز طے کریں گے۔
راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان سے ملنے والے پنجاب کے 6 اضلاع میں لوگوں کو واپسی کی اجازت دے دی ہے جن کو کشیدگی کی وجہ سے گھر بار چھوڑنے کے لئے کہا گیا تھا۔