الوقت - یورپی یونین کے رکن ممالک سے 7000 دہشت گرد اب تک عراق اور شام میں جاری جنگ میں شرکت کرنے کے لئے ان دونوں ممالک میں داخل ہوئے ہیں۔
یہ اعداد و شمار 2013 سے اب تک کے ہیں ۔
اناتولی نیوز کے مطابق، فرانس کے دہشت گردی مطالعہ مرکز نے کہا ہے کہ اس تعداد میں سے تقریبا 70 فیصد افراد فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ہیں۔ اسی طرح 70 فیصد میں ان تینوں ممالک میں رہنے والے غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں جو شام اور عراق میں داخل ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، تقریبا 2183 فرانس سے، 1700 برطانیہ سے، 870 جرمنی سے، بیلجیم سے 614 اور سویڈن سے 300 دہشت گرد عراق اور شام پہنچے ہیں۔
اسی طرح آسٹریا سے 278، نیدرلینڈ سے 260 اور باقی دوسرے یورپی ممالک کے ہیں۔
فرانسیسی حکام دہشت گردی سے جدوجہد کے تناظر میں اب تک اس ملک سے 380 دہشت گردوں کو عراق اور شام جانے سے روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔