الوقت - ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی کشتی کو ضبط کر لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے دعوی کیا کہ انہوں نے پاکستانی کشتی اور اس پر سوار لوگوں کو کو گرفتار کرکے پوربندر لے گئے ہیں تاکہ مزید تحقیقات ہو سکے۔
پاکستان کی اس کشتی کو ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بحیرہ عرب میں حراست میں لیا۔
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اتوار کی صبح تقریبا سوا 10 بجے پاکستانی کشتی اور اس پر سوار لوگوں کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گرفتار لوگ ماہی گیر ہیں۔
ہندوستان کی وزارت دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر کمانڈر ابھیشیک متمن کے مطابق، "ابتدائی اطلاعات سے لگتا ہے کہ عملہ پاکستانی ماہی گیروں کا ہے تاہم کشتی اور اس کے عملے کو مزید تحقیقات کے لئے پوربندر لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے سرجیکل اسٹرائیک کے نتیجے میں گجرات میں سمندر کے ساحل کی نگرانی تیز کر دی ہے۔ کوسٹ گارڈ نے ساحل پر کشتیاں تعینات کی ہیں۔ اسی طرح ساحل کے اوپر جنگی جہاز بھی پرواز کر رہے ہیں۔