الوقت - شامی فوج اور رضاکار فورس نے حلب میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اسپوتنک نیوز کے مطابق، ہفتے کو شامی فوجیوں نے حلب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کے دوران حلب کے تاریخی قلعے کے قریب واقع فرافرہ علاقے کو آزاد کرا لیا۔ اسی طرح شامی فوجیوں نے حلب کے شمالی دروازے کے قریب حندرات کیمپ اور كندی ہسپتال کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
رپورٹ ملنے تک مشرقی حلب کے سلیمان حلبی محلے میں فوجی کارروائی جاری تھی اور شامی فوجیوں نے اس علاقے کے گھروں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔
شامی فوجیوں نے اسی طرح ام شقيف پہاڑ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے اور بہت سے زخمی بھی ہوئے۔
دوسری طرف شام اور روس کی فضائیہ نے مشرقی حلب، سقيف اور خان طومان علاقوں میں النصرہ فرنٹ، فتح الشام فرنٹ اور جیش الفتح کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔
اس درمیان ایک اور رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مشرقی مضافاتی علاقے میں فوج کی کارروائی میں دہشت گرد گروہ احرارالشام کا فوجی کمانڈر عبد الحمید عوض ہلاک ہو گیا۔