الوقت - اقوام متحدہ میں شام کے سفیر نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کی غلط پالیسیاں دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل کا سبب بنی ہیں ۔
انہوں نے تاکید کی کہ کہ انسان دوستانہ امداد کے بجائے اس ملک کو جنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
رويٹرز کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے جمعرات کو شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کہا کہ شام کی حکومت اپنے عوام کو قتل نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی وہ انسان دوستانہ امداد لے جا رہے ٹرکوں پر بمباری کرتی ہے۔
بشار جعفری نے کہا کہ دہشت گرد شام میں عام شہریوں کے قتل کا سبب ہیں۔
اقوام متحدہ میں شامی سفیر نے واضح کیا کہ شامی فوج پر امریکا کے مجرمانہ حملے کئی بار ہوئے ہیں اور ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن نے دیر الزور کا قتل عام دہشت گردوں کے مفاد میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں امریکا کی سیاسی غلطی دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل کا سبب بنی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے 17 ستمبر کو دیرالزور میں حملہ کرکے شامی فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم شام کے 62 فوجی جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔