الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے ایک سرغنہ کا کہنا ہے کہ امریکا ان کے گروہ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
رشيا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ابو العز نامی اس دہشت گرد سرغنہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ذکر کیا ہے کہ امریکی ہمارے حق میں لڑ رہے ہیں۔ نصر فرنٹ کے اس سرغنہ ابو العز نے اعتراف کیا کہ ان کے گروہ کو سعودی عرب، قطر اور کویت سے مالی مدد حاصل ہوتی ہے اور ٹینک اور دیگر ہتھیار لیبیا اور ترکی کے راستے ان تک پہنچتے ہیں۔
تکفیری دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے امریکہ کی جانب سے فراہم کروائے گئے اینٹی ٹینک میزائل ٹاو کے بارے میں کہا، براہ راست طور پر یہ میزائل ہمیں فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگنٹن کی جانب سے نصرہ فرنٹ کی مدد پر مبنی نصرہ فرنٹ کے سرغنہ ابو العز کے دعووں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ مشرق وسطی میں امریکا کے اتحادی تکفریوں کو اسلحے فراہم کر ہیں۔
واضح رہے کہ دوشنبہ کو تہران کے دورے پر آئي شام کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ہدیہ خلف عباس نے بھی کہا ہے کہ واشنگٹن ان کے ملک میں سرگرم داعش اور دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہا ہے۔