:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

داعش نے نیا وزیر جنگ بنایا، موصل میں شدید حملہ ناکام

Tuesday 27 September 2016
داعش نے نیا وزیر جنگ بنایا، موصل میں شدید حملہ ناکام

الوقت - دہشت گرد گروہ  داعش نے عراق کے ڈکٹیٹر صدام کے زمانے کے ایک اعلی سیکورٹی افسر کو اپنا نیا وزیر جنگ مقرر کیا ہے۔

الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں رضاکار فورس کے ایک کمانڈر ناظم جغیفی نے بتایا ہے کہ داعش نے شام کے دیرالزور کے علاقے میں دو ماہ پہلے ایک فضائی حملے میں مارے جانے والے اپنے وزیر جنگ ابو عمر الشيشانی کے مقام پر صدام کے زمانے میں اعلی سیکورٹی افسر بریگیڈیئر یاسین سلامہ معاضيدی کو اس گروہ کا نیا وزیر جنگ مقرر کیا ہے ۔

جغیفی نے بتایا کہ معازيدی عرف ابو طہ عراق کی سابق فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاضيدی صدام کے زمانے میں صدام کی خصوصی فوج کا کمانڈر تھا اور اس خصوصی فوج میں بہت سے دوسرے اہم عہدوں پر بھی کام کر چکا تھا۔

 رضا کار فورس کے اس کمانڈر نے بتایا کہ داعش کا نیا وزیر جنگ حدیثہ کا رہنے والا ہے اور اس نے پانچ سال پہلے داعش کی بیعت کی تھی۔

صوبہ الانبار کے مختلف علاقوں میں داعش کے سرغنوں اور یاسین سلامہ معازيدی کے درمیان متعدد ملاقاتوں کے بعد اسے داعش کا نیا وزیر جنگ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج نے جنوبی موصل میں داعش کے حملے کو پسپا کر دیا جس کے دوران اس دہشت گرد گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کے اعلان  کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے موصل کے جنوب میں واقع شہر القیارہ پر وسیع حملہ کیا تھا جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ عراقی فوج کے جوابی حملے میں داعش کی بتیس فوجی گاڑیاں تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور جو بچ گئے انھوں نے راہ فرار اختیار کی۔

ٹیگ :

داعش دہشت گرد گروہ حملہ صدام

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے