الوقت - عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراق، عالمی برادری کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔
جمعرات کو عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے موصل کی آزادی کے بعد، انسانی بحران کے موضوع کا جائزہ لینے کے لئے منعقد اجلاس میں کہا کہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی مسلسل کامیابیوں سے، یہ دہشت گرد گروہ کمزور پڑتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے قبضے سے بیشتر اہم علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے اور اب صرف 10 فیصد علاقہ اس کے قبضے میں ہے۔
جعفری نے عالمی برادری سے عراق کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عراق پہنچنے والے تکفیری دہشت گرد تقریبا 100 ممالک کے شہری ہیں، اسی لیے عراقی فوجی نہ صرف اپنے ملک کے لئے، بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے لئے یہ لڑائی لڑ رہے ہیں۔