الوقت - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا والوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ قومی سلامتی اور اپنی آبی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کارروائی کرتے ہیں، لیکن یہ کارروائی اشتعال انگیز نہیں ہوتی۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ملک کی دفاعی طاقت اتنی مؤثر ہے کہ دشمن خاص طور پر امریکا خوف اور رعب کی وجہ سے بہت ہی احتیاطی اور احترام کے ساتھ پیش آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 38 برس میں امریکا اور صیہونی حکومت نے 14 اسلامی ممالک پر حملہ کیا اور علاقے پر 12 جنگیں مسلط کیںلیکن اگر ہمارے پاس دفاعی طاقت نہ ہوتی امریکی ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ اگر ہمارے پاس دفاعی طاقت نہ ہوتی تو امریکی جوہری موضوع پر بحری، بری اور فضائی حملے کا آپشن چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر نہ آتے اور سفارت کاری کا راستہ نہ اختیار کرتے ۔