الوقت - روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شام میں دہشت گرد گروہوں نے 50 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق لاذقیہ میں موجود حميميم روسی سینٹر نے جو شام میں جنگ بندی کا ذمہ دار ہے، بتایا ہے کہ اتوار کو شام کے مختلف علاقوں میں 50 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
اس مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلب کے مضافاتی علاقوں میں 17 بار، دمشق کے مضافاتی علاقوں میں 11 بار اور حماۃ، درعا، لاذقيہ اور حمص کے مضافاتی علاقوں میں بالترتیب سات، سات، پانچ اور تین بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
اس بیان کے مطابق، مسلح گروہوں نے حلب کے قلعہ اور الشیخ علاقوں اور اسی طرح الراموسہ اور ضاحیۃ الاسد کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ کیا۔
واضح رہے کہ شام میں حالیہ جنگ بندی کے دوران مسلح گروہوں نے کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔