الوقت - شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ احرارالشام نے پورے شام میں اپنے ہزاروں جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
الحدث نیوز ایجنسی کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ احرارالشام کے سرغنہ خالد ابو انس نے بتایا ہے کہ اب تک پورے شام میں مختلف محاذوں پر اس 7805 ارکان مارے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر احرارالشام دہشت گرد گروہ کے 1045 رکن یا تو معذور ہو گئے یا مکمل طور جسمانی اعتبار سے بیکار ہو چکے ہیں۔
ابو انس کا کہنا تھا کہ شام کی فوج کے ہاتھوں اب تک احرارالشام کے 120 رکن گرفتار ہوئے ہیں۔
دوسری طرف جمعرات کو دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے مشرقی علاقے دیر الزور کے القصور اور الجورہ کے محلے میں سات عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کارروائی میں دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گرد تنظیموں نے شام میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے دسیوں بار اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکا اور روس کے درمیان ہونے والی مفاہمت کی بنیاد پر پیر کی رات سے سات دنوں تک شام میں جنگ بندی بندی کا نفاذ کیا گیا ہے۔