الوقت - رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ اب تک سعودی عرب کے اقدامات کے سلسلے میں ایران نے صبر کی پالیسی اختیار کی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل یحیی صفوی نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے عملے سے عید الاضحی کی مناسبت سے ہونے والی ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں اتار چڑھاو کی وجہ کے بارے میں کہا کہ عالم اسلام کے ممالک کے ساتھ ہمارا تعلق ایمان اور مشترکہ دلچسپی کی بنیاد پر ہے۔ "انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی ممالک کے ساتھ اتحاد کے لئے مؤثر تعلقات کا خواہاں ہے۔
یحیی صفوی نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں سعودی عرب اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا اسٹراٹیجک حریف سمجھتا ہے اور وہ امریکا اور صیہونیوں کے اشارے پر ایران کے ساتھ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق، شام اور یمن میں سعودی عرب کی شکست سعودی عرب کے نوجوان حکمرانوں کی نادان پالیسی کا نتیجہ ہے۔