الوقت - شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نظام نے صیہونی فوج کے ایک جنگی اور ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ یہ طیارہ شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ملک کے اندر داخل ہوئے تھے۔
شامی ٹی وی چینل الاخباريہ کے مطابق، مسلح فورس کے کمانڈر نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ صیہونی فوج کا ایک جنگی طیارہ صبح 3 بجے شامی فوج کی چھاؤنی پر حملہ کرنے کے لئے قنیطرہ علاقے سے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا کہ ملک کے ایئر ڈیفنس نظام نے اسے مار گرایا۔ اسی طرح شامی فوج نے صیہونی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو بھی مار گرانے کی اطلاع دی۔
شام کی مسلح افواج کی کمان کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ قنیطرہ علاقے کی طرف سے صیہونی فوج کی اس ہوائی جارحیت کا ہدف دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانا تھا جو مسلسل شکست کھا رہے ہیں۔
صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کی جولان کی پہاڑی علاقے میں اس ملک کی فوج کی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اسی طرح شامی فوج نے قنیطرہ کے شمالی علاقے میں راکٹ کے ذریعہ دہشت گردوں کے 3 ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔ شامی فوج نے صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قنیطرہ میں حملے کو بھی ناکام بنا دیا۔