الوقت - اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ہالینڈ کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
ہالینڈ میں موجود اسرائیلی وزیر اعظم جب پارلیمنٹ پہنچے تو اراکین پارلیمنٹ ان سے مصافحہ کرنے کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔ان میں سے ایک تونہان کوزو نے اسرائیلی وزیر اعظم کو سر کے اشارہ سے خوش آمدید کہا اور مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر مذکورہ رکن پارلیمنٹ نے اپنے سینے پر فلسطین کا پرچم بھی لگایا تھا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر تونہان کوزو نے کہا کہ نیتن یاہو کیلئے سرخ قالین بچھانے والے افراد فلسطینیوں کا خون بھول چکے ہیں۔