الوقت - اوباما خود کو کیا سمجھتے ہیں؟ میں امریکا کے ہاتھ کا کھلونا نہیں ہوں؟ میں ایک آزاد ملک کا صدر ہوں اور میں فلپائن کے عوام کے نزدیک جواب گو ہوں۔ حرامزادہ، میں تجھے مزید گالیاں دوں گا۔
یورو نیوز کے مطابق، یہ بیان فلپائن کے صدر روڈریگو ڈٹرٹے نے اوباما کو خطاب کرتے ہوئے دیا تھا، کیونکہ اوباما نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ لاوس اجلاس میں اسمنگلروں کے خلاف کاروائی کےبہانے عوام کے قتل عام کا مسئلہ فلپائن کے صدر کے ساتھ ملاقات میں اٹھائیں گے۔
فلپائن کے صدارتی دفتر کے رابطہ عامہ کے عہدیدار مارٹن آندانار نے اس بیان سے کچھ ہی گھنٹے بعد کہا کہ اوباما کے قتل عام سے متعلق بیان پر روڈریگو ڈٹرٹے آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے اس طرح کا بیان دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روڈریگو ڈٹرٹے اپنے بیان سے متعلق مچنے والے ہنگامے سے بہت زیادہ شرمندہ ہیں۔ جب سے روڈریگو ڈٹرٹے اقتدار میں آئے ہیں تب سے لے کر اب تک 2400 افراد اسمنگلروں کے خلاف پولیس کی کاروائی میں مارے جا چکے ہیں۔ روڈریگو ڈٹرٹے کے مذکورہ بیان کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے ان سے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ روڈریگو ڈٹرٹے نے اوباما کو ماں کی گالی دینے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے کہا تھا کہ منیلا میں تعینات امریکی سفیر ہمجنس پرست ہے۔