رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ٹویٹر اکاونٹ کو سعودی عرب کے حامیوں ہیکروں نے ہیک کر لیا اور اس پر نازیبا الفاظ اور تصاویر چسپاں کر دی۔
رہبر انقلاب اسلامی کا ٹویٹر اکاونٹ، ان کے حج پیغام کے بعد ہیک کیا گیا ہے جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ جن لوگوں نے حج کی اہمیت کو گھٹا کر اسے محض ایک زیارتی و سیاحتی سفر سمجھ لیا ہے اور جو ایران کی مومن و انقلابی قوم سے اپنی دشمنی اور کینے کو 'حج کو سیاسی رنگ دینے' جیسی باتوں کے پردے میں چھپا رہے ہیں، وہ ایسے حقیر اور معمولی شیطان ہیں جو بڑے شیطان امریکا کے اغراض و مقاصد کو خطرے میں پڑتے ہوئے دیکھ کر کانپنے لگتے ہیں۔
ہیکروں کے حملے کے بعد اکاونٹ بند کر دیا گيا۔ آپ نے فرمایا کہ سعودی حکام جو اس سال سبیل اللہ اور مسجد الحرام کے راستے میں رکاوٹ بنے ہیں اور جنھوں نے خانہ محبوب کی سمت مومن و غیور ایرانی حاجیوں کا راستہ بند کر دیا ہے، وہ ایسے رو سیاہ اور گمراہ افراد ہیں جو ظالمانہ اقتدار کے تخت پر اپنی بقا کو عالمی مستکبرین کے دفاع، صیہونزم اور امریکا کی ہمنوائی اور ان کے مطالبات پورے کرنے کی کوششوں پر موقوف سمجھتے ہیں اور اس راہ میں کسی بھی طرح کی خیانت کرنے میں پس و پیش نہیں کرتے۔
گزشتہ سال حج کے موقع پر مختلف واقعات میں کہ جو سعودی حکام کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پیش آئے، دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں حجاج کرام شہید ہوئے جن میں تقریبا پانچ سو ایرانی حاجی بھی شامل تھے۔