ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ جس نسل پرست انتہا پسندی کی تبلیغ وہابی مفتی اور سعودی دہشت گردی کے بانی کر رہے ہیں، اس میں اور ایرانیوں اور دنیا کے سب سے زیادہ مسلمانوں کے اسلام سے کوئی مماثلت نہیں ہے۔
سعودی عرب کے مفتی عبد العزیز آل شیخ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ ظریف نے اپنا تبصرہ ٹویٹ کیا۔
سعودی عرب کے مفتی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی مسلمان نہیں ہیں۔
سعودی عرب کے مفتی کے بیان کی پورا عالم اسلام اور خاص طور پر عرب ممالک میں عوامی سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے سعودی مفتی کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی مسلمان نہیں ہیں تو اب تک انہیں سعودی حکومت حج کرنے کی اجازت کیوں دیتی رہی۔
دراصل وہابی نظریات کا ایک بڑا مسئلہ یہی ہے کہ اس نظریے کے ماننے والے دوسروں کو مسلمان ہی نہیں مانتے۔