الوقت - صیہونی حکومت کی جیلوں میں بغیر چارج شیٹ یا مقدمے کے بند فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 5000 سے زائد فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کے مطابق، بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں میں دو قیدی بھائی ایسے ہیں جو 2 مہینے سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ فلسطین کے قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے بتایا کہ محمد اور محمود البلبول نامی ان دونوں بھائیوں کی حسمانی حالت بہت خراب ہے۔
محمد اور محمود البلبول، القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر احمد البلبول کے بیٹے ہیں۔ یہ دونوں بھائی جیل کی بری صورتحال کے خلاف 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر محمود البلبول نے کچھ نہیں کھایا تو وہ مفلوج اور معذور ہو جائیں گے۔
فلسطین کے الضمیر نامی انسانی حقوق کی تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ جولائی تک صیہونی جیلوں میں 7000 سے زیادہ فلسطینی قیدی تھے اور ان میں سے 750 فلسطینی انتظامیہ کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کو بغیر چارشيٹ اور مقدمے کے فلسطینیوں کو 6 مہینے تک جیل میں رکھنے کی اجازت ہے۔
اس طرح کی حراست کی مدت میں لامحدود توسیع کی جا سکتی ہے۔