الوقت - ہندوستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ کاروائی پر زور دیا۔
ہندوستان اور امریکا نے دہشت گردی اور اسٹریٹجک اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ تجارتی مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کافی کچھ کئے جانے کی گنجائش ہے۔
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ میں نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو سرحد پار دہشت گردی کے بارے میں بتایا۔ ہم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہرا معیار قابل قبول نہیں ہے۔ اس موقع پرامریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ 26/11 کے ممبئی حملے اور پٹھان کوٹ حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کو سزا دلانے میں ہم ہندوستان کی مدد کریں گے۔ ہم اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق نہیں کریں گے۔ جو بھی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اسے سزا ملنی ہی چاہئے۔
دوسری جانب ہندوستان - امریکا اسٹریٹجک اور کمرشل مذاکرات (ایس اے ڈی سی ڈی) کے دوران دونوں فریقین نے توانائی اور تجارت کے اہم شعبوں میں تعاون میں توسیع کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس مذاکرات کی صدارت وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر تجارت نرملا سیتا رمن اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور امریکی وزیر تجارت پینی پرتجكر نے کی۔