الوقت - لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کی وفادار فوج نے کہا ہے کہ وہ سرت شہر سے داعش مکمل خاتمے فیصلہ کن کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
ایک ماہ سے سرت کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران اب تک سیکڑوں فوجی مارے گئے۔
لیبیا کی فوج نے سنیچر کو کہا کہ سرت پر کنٹرول قریب ہے کیونکہ اس شہر کے زیادہ تر علاقے پر اس کا کنٹرول ہے اور دہشت گردوں کو شہر کے مرکز میں ایک چھوٹے سے رقبہ میں محدود کر دیا گیا ہے۔
ایک مقامی کمانڈر نے کہا کہ ہم جنگ کے فیصلہ کن مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں جو کچھ ہی گھنٹے میں تکفیریوں کے خلاف شروع ہو جائے گی۔ اگر خدا نے چاہا تو داعش سے اپنے عزیز شہر کو آزاد کرا لیں گے۔
اس درمیان رويٹرز نے ایک ویڈیو کلپ جاری کی ہے جس میں لیبیا کے فوجی تازہ کنٹرول علاقوں اور تنصیبات میں دکھائی دے رہی ہے اور وہ داعش کے دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
مسراتہ کے مرکزی ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ سرت میں ہوئی جھڑپوں میں اب تک لیبیا کے 442 فوجی ہلاک اور 2100 زخمی ہوئے ہیں۔