الوقت - امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان جنیوا میں جمعے کو ملاقات ہوئی جس کا مقصد جنگ زدہ شام میں امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے جنیوا کے لیک جنیوا ہوٹل میں گفتگو کی۔
جنیوا میں کیمرے کے سامنے دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا لیکن اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ ان کی ملاقات سے کیا توقع ہے۔
جمعرات کو شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے اس اجلاس کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے امن مذاکرات شروع کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔