:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
انٹرویو

عراق، رضاکار فورس پر حملے کے مقاصد

Thursday 25 August 2016
عراق، رضاکار فورس پر حملے کے مقاصد

الوقت – عراق میں فوج اور رضاکار فورس کی کامیاب کاروائیاں اور ملک کے کئی شہروں کو داعش کے دہشت گردوں کی آزادی اور بعض ممالک کی مخالفتوں اور رضاکار فورس کے دوستوں پر عائد ہونے والے والے الزامات کے مد نظر موصل سٹی کی مہم کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ الوقت نے رضاکار فورس کے ترجمان ابو جعفر الاسدی سے گفتگو کی، پیش ہیں اس کے کچھ اقتباسات :  

الوقت -  خبر رساں ایجنسی  روئٹرز نے فلوجہ میں عراقی رضاکار فورس کی جانب سے  اہل سنت کے اغوا، قتل عام اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق جو دعوی کیا ہے اس کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟

ابو جعفر اسدی : ہمارے پاس ہزاروں ثبوت موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ رضاکارفورس  نے فلوجہ اور الصقلاویہ شہر کی آزادی کی مہم میں عام شہریوں خاص طور پر بوڑھوں، خواتین اور بچوں کی انسانی امداد کی  تاہم گرفتاریوں کا جو مسئلہ ہے وہ صوبہ الانبار کی پولیس سے متعلق ہے۔ کچھ افراد نے رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا جبکہ کچھ مشتبہ افراد کو بعد میں پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ کچھ افراد مہم شروع ہونے کے بعد تک شہر میں باقی رہے اور ان پر دہشت گردوں کا ساتھ دینے کا الزام تھا اور وہ سیکورٹی اہلکاروں کے نزدیک مطلوب تھے۔ رضاکار فورس نے کسی بھی شخص کو ایک لمحے کے لئے بھی گرفتار نہیں کیا اور ان کی مہم، پناہ گزینوں کی مدد، ان تک انسانی امداد پہنچانے اور ان کو محفوظ مقامات تک پہنچانے تک ہی محدود تھی۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے رضاکار فورس کر عائد کئے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعوی کیا تھا کہ اب تک 700 سے زیادہ سنی جوان لاپتہ ہیں جبکہ فلوجہ کی آزادی کو دو مہینے سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے۔ اس خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا تھا کہ فلوجہ سے فرار کرتے ہوئے 66 سنیوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ 1500 کے حقوق کو پائمال کیا گیا۔ یہ تمام الزامات رضاکار فورس پر عائد کئے گئے تھے۔

ان دعوؤں کے بارے میں اسدی کا کہنا تھا کہ الصقلاویہ علاقے سے لاپتہ 700 افراد کا جو مسئلہ ہے اس کے بارے میں تحقیقات کے لئے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ تحقیقاتی کمیٹی تقریبا ایک مہینے پہلے ہی تشکیل پا چکی ہے۔ در حقیقت 700 افراد لاپتہ نہیں ہیں بلکہ 600 افراد کے لئے لا پتہ ہونے کی اطلاع ہے تاہم مغربی ذرائع ابلاغ اور کچھ سیاست دانوں کی جانب سے اس مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ عراق میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا سکے۔

عرب اور کچھ غیر ملکی میڈیا نے بھی سیاست دانوں سے بڑھ کر اس مسئلے کو ہوا دی اور رضاکار فورس کو شیعہ مسلح گروہ کا نام دیا جو عراق کے سنی مسلمانوں کے حقوق کو پائمال کر رہے ہیں؟

اس حوالے سے اسدی نے کہا کہ رضاکار فورس، ملک کی فورس ہے یہ باضابطہ فورس ہے جس کو حکومت نے قبول کیا ہے، یہ کسی ایک فرقے سے متعلق نہيں ہے۔ رضاکار فورس میں 25 ہزار سنی جنگجو بھی شامل ہیں۔ دوسرے الفاظ میں رضاکار فورس میں 19 فیصد سنی جوان شامل ہیں جن میں موصل اور دیگر سنی اکثریتی علاقوں کے جوان بھی شامل ہیں۔

الوقت : عراق میں جنگ میں کامیابی کے ساتھ ہی رضاکار فورس پر ہونے والے حملوں پر آپ کا رد عمل کیا ہے ؟

اسدی : ان حملوں کے کچھ اسباب ہیں جن میں سے اہم سیاست دانوں اور غیر ملکی میڈیا کی جانب سے شروع ہونے والا ہے۔ رضاکار فورس کر نشانہ بنانے کا مقصد، ملک کی طاقتور فورس اور کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والی فورس کو نشانہ بنانا ہے۔ اس کا ہدف طاقتور اور ملک کے اہم فوج کو کمزور کرنا ہے تاہم عراقی عوام دشمنوں کی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔

ٹیگ :

رضاکار فورس عراق داعش

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے