الوقت - اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
بدھ کو صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کے جنوب میں غیر قانونی صیہونی بستی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی۔
صیہونی فوجیوں نے اپنے اس جرم کو درست ٹھہرانے کے لئے وہی گھسا پٹا بیان دیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان نے چاقو سے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولی مار دی۔
اسی طرح بدھ کو ہی اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے 5 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔