الوقت - عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی حکام کی دعوت پر جلد ہی بارزانی تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔
مسعود بارزانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دورہ تہران کے لئے ایرانی صدر کے باضابطہ دعوت نامے کو قبول کر لیا ہے اور مستقبل قریب میں ان کا تہران کا دورہ ہونے والا ہے۔
روداو نیٹ کے مطابق، اس بیان میں آیا ہے کہ کافی عرصے سے میڈیا اور ذرائع ابلاغ نے عراقی کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کے دورہ تہران کے حوالے سے خبریں شائع کیں ہیں اور ہم رای عامہ کو وضاحت دینے کے لئے اعلان کرتے ہیں کہ عراقی کردستان کے سربراہ نے ایران کے صدر مملکت کی دعوت قبول کر لی ہے اور اب دونوں فریق کی جانب سے وقت معین ہونا ہی باقی ہے۔