الوقت - انتہا پسند ہندو تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد ہندوستان میں ہیومن رائٹس واچ اور ایمینیسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر بند ہو گئے ہیں۔
ارنا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے حکام نے نئی دہلی میں بتایا ہے کہ پولیس کی طرف سے، ہندو انتہا پسندوں کے حملے کی دھمکی کے بعد آفس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں ایمینسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان ہمانشی متا نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکمراں بی جے پی کی اسٹوڈینٹ ونگ اے بی وی پی کا الزام ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کے پروگرام میں ہندوستان مخالف نعرے لگائے گئے۔ بی جے پی کی اسٹوڈنٹ ونگ اکھل بھارتی ودھارتھی پریشد نے ہیومن رائٹس واچ کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔