الوقت - مشرقی ترکی میں دھماکوں میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
دوغان نیوز کے مطابق، جمعرات کو مشرقی ترکی کے ازيغ شہر میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ایک شدید دھماکہ ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، اس دھماکے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے۔ اس دھماکے سے پولیس اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔ اس دھماکے کی کسی شخص یا گروہ نے کوئی ذمہ داری نہیں لی۔
اس دھماکے سے کچھ گھنٹے پہلے مشرقی ترکی کے وان شہر میں بھی ایک دھماکہ ہوا۔ یہ کار بم کا دھماکہ تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوئے۔ نیوز ایجنسی اناتولی کے مطابق، جمعرات کو وان شہر کے نائب گورنر نے بتایا کہ یہ دھماکہ وان شہر کے اپک يولو قصبے میں ایک پولیس چوکی کے قریب ہوا۔ پی کے کے کے جنگجوؤں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں مرنے والے سب کے سب عام شہری تھے جبکہ زخمیوں میں صرف 2 پولیس اہلکار ہیں۔