الوقت - عراق کے صوبہ دیالہ کے عراقی پناہ گزینوں کا آخری گروہ، داعش کے دہشت گردوں سے اس صوبہ کے پاک ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ گیا ہے۔
سومريہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ دیالہ کے جلولای علاقے کے مقامی عہدیدار یعقوب علی نے منگل کو بتایا کہ اس علاقے کے 1363 لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس ہو چکے ہیں۔
گزشتہ مہینوں میں بھی جلولای علاقے کے چھ ہزار آٹھ سو پینتیس افراد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ دیالہ صوبے کو رضاکار فورسز اور کرد پيشمرگہ کی مدد سے دہشت گرد گروہ داعش کے کنٹرول سے آزاد کرایا گیا ہے۔