الوقت - مصر کے جوڈو کھلاڑی اسلام الشہابی کو ریو اولمپکس میں اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے کی وجہ سے نکال دیا گیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام الشہابی نے اپنے اسرائیلی حریف اورساسون سے شکست کھانے کے بعد ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی نے انہیں اولمپک مقابلے سے نکال دیا ہے۔ اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جوڈو کے قوانین اپنے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے پر مجبور نہیں کرتے تاہم اسی کے ساتھ کمیٹی نے تاکید کی کہ مصری کھلاڑی کا رویہ کھیل کے قوانین اور انسان دوستانہ عمل سے برخلاف ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے اورساسون نے اسلام الشھابی کو پہلے مرحلے میں دودفعہ گراتے ہوئے شکست دی تھی۔ اورساسن مقابلے کے بعد اسلام الشھابی سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھے لیکن مصری فائٹر ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے پیچھے ہٹتے چلے گئے۔