:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو شدید نقصان ہوا : سید حسن نصر اللہ

Sunday 14 August 2016
33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو شدید نقصان ہوا : سید حسن نصر اللہ

الوقت - حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا  ہے کہ 33 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور اس حکومت کی طاقت اس شرمناک شکست کا سبب بنی۔

سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کو 2006 میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تقریر میں زور دیا کہ اسرائیل اور امریکہ نے 2006  کی جنگ میں شکست کا سامنا کیا اور اس جنگ کا فیصلہ بھی آج یمن کی جنگ کی طرح، امریکہ نے کیا تھا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اس جنگ میں اسرائیلی مقاصد کی ناکامی، اسلامی مزاحمت کی سب سے بڑی کامیابی رہی ہے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ آج اسرائیل، اسلامی مزاحمت سے خوفزدہ  ہے اور آج  دس سال پہلے کے مقابلے میں لبنان زیادہ محفوظ ہے اور جنوبی لبنان اسرائیل کے ساتھ بغیر کسی امن معاہدے کے محفوظ اور  پرسکون ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے اسی طرح ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جو اسلامی مزاحمت تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے جولائی 2006 میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ لبنان کے درمیان ہوئی جنگ میں لبنان کو فتح حاصل ہوئی تھی اور اس دوران 119 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

اس جنگ میں حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر راکٹ کی بارش کر دی تھی۔

ٹیگ :

حزب اللہ شام سید حسن نصر اللہ اسرائیل صیہونی حکومت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے