الوقت - شام کے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ میں فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے صوبہ قنیطرہ میں دہشت گردوں کی دو بڑی گاڑیوں کو تباہ کر دیا جن میں سوار 25 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد ان گاڑیوں سے اپنے ساتھیوں کو منتقل کرتے تھے۔
شام کی فوج نے اسی طرح شمالی شام کے صوبہ حلب کے جنوب مغربی علاق الراموسہ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس علاقے پر جیش الفتح دہشت گرد گروہ کا کنٹرول ہو گیا تھا۔ اسی طرح شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ جیش المجاہدین کے سرغنہ یوسف زوعہ کے شام کی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
شام میں پانچ سال سے زیادہ وقت سے بیرون ملک سے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار لوگ ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش، النصرہ فرنٹ، احرارالشام اور جیش الاسلام جیسے دہشت گردوں کو بعض عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے مالی اور اسلحہ جاتی مدد حاصل ہے۔