الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جاری فوجی مہم کے دوران افغان فوجیوں نے تقریبا 300 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دو ہفتے پہلے شروع ہوئے وسیع آپریشن کے دوران افغان سیکورٹی فورسز نے 300 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
افغانستان میں نیٹو کے ایک سینئر کمانڈر جنرل جان نکلسن نے بدھ کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے اس کارروائی میں داعش کے کئی کمانڈروں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ افغان فوجیوں نے داعش کے 300 سے زائد دہشت گردوں اور کئی بڑے کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی صحیح تعداد بتا پانا مشکل ہے، لیکن اس تعداد کو افغانستان میں داعش کی ایک چوتھائی تعداد کہا جا سکتا ہے۔