الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں زندہ پکڑے گئے پاکستان کے دہشت گرد بہادر علی کے بارے میں این آئی اے نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
این آئی اے کے آئی جی سنجیو کمار سنگھ نے پریس کانفرنس کر بتایا ہے کہ بہادر علی کو لشکر طیبہ نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لئے بھیجا تھا۔
ہندوستان کی خفیہ ایجنسی کا دعوی ہے کہ
اس کو باقاعدہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہدایات بھی مل رہی تھی۔
این آئی اے کے مطابق بہادر علی کو پاکستان کی فوج نے باقاعدہ ملٹری ٹریننگ بھی دی تھی۔ این آئی اے نے بہادر علی کے اقبالیہ بیان کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اسی ویڈیو میں پاکستان کے دہشت گرد نے بہت سے انکشافات کئے ہیں۔
بہادر علی نے انکشاف کہ لشکر طیبہ نے ہندوستان میں تباہی مچانے کے لئے اسے بھیجا تھا۔ این آئی اے نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں پاکستانی فوج کے افسر آتے تھے۔