الوقت - امریکا میں نسلی امتیاز کے ایک مسئلے میں جوان مسلم خاتون کو ڈینٹل کلینک سے صرف اس لئے نکال دیا کہ وہ حجاب پہن کر نوکری کرنے آتی تھی۔
ورجینیا کے فیئر فیکس کاونٹیی میں فیئر اوکس ڈینٹل کیئر میں ڈینٹل معاون کی حیثیت سے نوکری پر رکھی گئی نجف خان نے بتایا کہ اسے نوکری سے ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ آفس میں حجاب پہنتی تھی۔ نجف نے این بی سی واشنگٹن کو بتایا کہ میں واقعی تشویش میں ہوں، جس دن یہ واقعہ پیش آیا میں ٹوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے باس نے اس سے کہا کہ وہ حجاب ہٹا دے کیونکہ اسلامی حجاب سے مریضوں کو پریشانی ہوگی اور وہ اپنے آفس کو مذہب سے الگ رکھنا چاہتا ہے۔ خان نے بتایا کہ "جو" نے اسے الٹی میٹم دیا کہ اگر اس نے حجاب پہن کر کام کیا تو اس کی نوکری چلی جائے گی۔ خان نے بتایا کہ جب میں نے کہا کہ میں اپنے مذہب سے سمجھوتہ نہیں کروں گی تو اس نے مجھے باہر کا راستہ دکھا دیا اور میں چلی آئی۔