الوقت - اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی میں سزائے موت کی بحالی کی مخالفت کے بجائے یورپ، اپنے کام پر توجہ دے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ، لوگوں کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔
اردوغان نے ہفتے کو کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ، ترکی میں سزائے موت کی بحالی کی مخالفت کرنے کے بجائے اپنا کام کریں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے فوجی بغاوت میں کردار ادا کیا ہے، اب انہیں اس کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگي۔
اردوغان نے ملک کے عوام اور مختلف پارٹیوں کے حامیوں سے بغاوت کی مخالفت میں مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف ملک کے پرچم کے ساتھ اس طرح کی ریلیوں میں شرکت کریں ۔