الوقت - پاکستان، اسرائیل، یواے ای اور اسپین مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والی فضائیہ کی ایک مشق میں پاکستان، اسرائیل، یو اے ای اور اسپین مشترکہ طور پر شرکت کر رہے ہیں۔
رشا ٹوڈے نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ریاست نوادا میں 15 اگست سے شروع ہونے والی فضائیہ کی مشق میں اسرائیل کے ساتھ ہی پاکستان اور یو اے ای بھی شرکت کرنے جا رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں تک چلنے والی اس مشق میں صیہونی حکومت کی فوج شریک ہوگی۔ انہوں نے اس فوجی مشق میں پاکستان اور یو اے ای کی شرکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔
در ایں اثنا ا صہیونی اخبار ہارٹس نے اسپین کی وزارت دفاع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل کی شراکت سے ہونے والی اس فضائیہ مشق میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان کے ایف-16 جنگی ہوائی جہاز، امریکہ روانہ ہو چکے ہیں۔ ادھر یو اے ای نے اس فوجی مشق میں شرکت کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی اسے مسترد کیا ہے۔