الوقت - ایمنیسٹي انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ترک حکام نے اس ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے 2 ہفتوں کے بعد بھی کچھ لوگوں کو نامعلوم مقام پر قید کر رکھا ہے۔
اسنا کے مطابق، ایمنیسٹي انٹرنیشنل نے کہا کہ کچھ لوگوں کو نامعلوم مقام پر قید کرنے کی وجہ ، اس ملک کی جیلوں کا بھر جانا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق مشتبہ افراد کو ترکی کے دور دراز علاقوں میں کھیل کے كمپلیكس اور جانوروں کے رکھنے جیسی غیر انسانی جگہوں پر رکھا گیا ہے۔
اس ادارے نے زور دیا ہے کہ گرفتار لوگوں کو ان کے خاندان کے لوگوں سے ملنے دیا جائے اور انہیں وکیل کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایمنیسٹي انٹرنیشنل نے کہا کہ ترک حکومت نے قیدیوں اور ان جگہوں کے بارے میں سرکاری فہرست جاری نہیں کی ہے جہاں فوجی بغاوت کے الزام میں گرفتار لوگوں کو قید کیا گیا ہے۔