الوقت - شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ یا النصرہ فرنٹ نے اپنا نام بدل کر فتح الشام فرنٹ رکھ لیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کی طرف سے نام تبدیل کرنا ایک لفظی کھیل ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ اس قسم کے لفظی کھیل سے النصرہ فرنٹ کی وحشیانہ اور دہشت گردانہ فطرت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیل کا مقصد، خود کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے سے نکلوانا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات کر کے دہشت گرد، اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
بہرام قاسمي نے کہا کہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کا یہ کام، اس کے حامیوں کے سیاسی ديواليہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔
ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمي نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے دہشت گرد گروہوں کے حامیوں پر دباؤ بنائیں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیكنے کی کوشش کریں۔
واضح رہے کہ شام میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے والے دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ یا النصرہ فرنٹ نے جمعرات کو اپنا نام بدل کر فتح الشام فرنٹ رکھ لیا ہے۔